ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں بن رہا سب سے بڑاحراستی مرکز

آسام میں بن رہا سب سے بڑاحراستی مرکز

Sun, 08 Sep 2019 17:51:16    S.O. News Service

گوہاٹی،8ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسام کے گول پورا ضلع میں اگلے سال سے ملک کا سب سے بڑا حراستی مرکز(ڈٹیشن سینٹر) شروع ہو جائے گا۔اس ڈٹیشن سینٹر میں غیر ملکی مجرموں اور ان لوگوں کو رکھا جائے گا، جنہیں ٹربیونلس نے غیر ملکی قرار دیا ہو۔گزشتہ سال جون میں مرکزی وزارت داخلہ نے گوہاٹی سے 124 کلومیٹر دور مٹیا میں 20 بیگھہ زمین پر 46.5 کروڑ کی لاگت کے اس سینٹر کی منظوری دے دی تھی،اس کا پورا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرے گی،اس سینٹر میں 3000 لوگوں کو رکھا جا سکے گا۔اسی سال مئی میں گوا میں بھی ایک ڈٹیشن سینٹر کھول دیا گیا تھا،سال 2014 میں مرکز نے تمام ریاستوں سے ایک ڈٹیشن سینٹر / ہولڈنگ سینٹر/ کیمپ کھولنے کے لئے کہا تھا جن میں ایسے لوگوں کو رکھا جا سکے جو غیر قانونی ہجرت کرکے آئے ہوں، غیر ملکی شہری جو ڈپورٹیشن یا شہریت نہ معلوم ہونے پر آپ کے ملک بھیجے جانے کا انتظار کر رہے ہوں،ان سینٹرز کو کھولے جانے کے پیچھے یہ مقصد تھا کہ جیل میں بند مجرموں سے ان لوگوں کو الگ کیا جا سکے جو اجنبی ہیں۔حال ہی میں سپریم کورٹ نے غیر ملکیوں کے ڈٹیشن کی حد 3 سال طے کی تھی،یہ حد ختم ہونے کے بعد یہ لوگ دو ہندوستانی شہریوں کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا بانڈ دینے کے بعد ضمانت لے سکیں گے،انہیں اپنا رہائشی پتہ اور بایومیٹرک ڈٹیلس بھی دیناہوگا۔


Share: